QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو سمجھنے کیلئے پی ایچ ڈی کی ضرورت ہے، شیخ رشید

13 Dec 2017 00:04

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہو جائیں، سانحہ ماڈل ٹاون کا دھرنا فیصلہ کن ہوگا جبکہ ڈاکٹر طاہر القادر ی نے بھی اشارہ دے دیا ہے کہ کنٹینر تیار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اور اچکزئی فاٹا اصلاحات نہیں چاہتے جبکہ نون لیگ اور زرداری عبوری سیٹ اپ کے خواہشمند ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہو جائیں، سانحہ ماڈل ٹاون کا دھرنا فیصلہ کن ہوگا جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادر ی نے بھی اشارہ دے دیا ہے کہ کنٹینر تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات 2018ء میں نہیں دیکھ رہا اور نہ ہی مستقبل میں شریف خاندان کی سیاست دیکھ رہا ہوں۔ میں نے فضل الرحمن جیسا مفاد پرست نہیں دیکھا جبکہ فضل الرحمان اور اچکزئی فاٹا اصلاحات نہیں چاہتے کیونکہ فضل الرحمان کو خطرہ ہے کہ ان کے کیلئے خطرہ نہ بڑھ جائے، ان دونوں کو سمجھنے کیلئے پی ایچ ڈی کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 689579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689579/مولانا-فضل-الرحمان-اور-محمود-اچکزئی-کو-سمجھنے-کیلئے-پی-ایچ-ڈی-کی-ضرورت-ہے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org