0
Sunday 1 May 2011 20:31

یوتھ آف پارا چنار کے زیر اہتمام پاراچنار کے مسائل کے حل اور مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی اور دھرنا

یوتھ آف پارا چنار کے زیر اہتمام پاراچنار کے مسائل کے حل اور مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی اور دھرنا
لاہور:اسلام ٹائمز۔ یوتھ آف پارا چنار کے زیر اہتمام پاراچنار کے مسائل کے حل اور مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا گیا، ریلی کا آغاز پریس کلب سے ہوا اور چیئرنگ کراس مال روڈ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت یوتھ آف پارا چنار کے کوآرڈینیٹر حسین بنگش کر رہے تھے، ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، شرکاء نے چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دیا جس سے مال روڈ کی ٹریفک ایک گھنٹے تک بلاک رہی، یوتھ آف پارا چنار نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت 25 مارچ سے لاپتہ اغواء شدہ افراد کو طالبان سے بازیاب کرائے، ٹل پارا چنار روڈ کو صحیح معنوں میں محفوظ بنانے کے لئے مناسب فاصلہ پر آرمی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں، طوری و بنگش اور دیگر قبائل میں ہونے والے مری معاہدہ پر عملدرآمد کرایا جائے، پشاور سے پارا چنار تک پی آئی اے سروس فوری بحال کی جائے اور ہنگامی طور پر سی 130 سروس شروع کی جائے اور طوری ملیشیاء کو دیگر علاقوں سے واپس بلا کر کرم ایجنسی میں تعینات کروایا جائے، مقررین کا کہنا تھا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 69167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش