0
Friday 5 Jan 2018 10:58

آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے اور نظام خلافت نافذ کرینگے، مولانا خادم رضوی

آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے اور نظام خلافت نافذ کرینگے، مولانا خادم رضوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری اور امیر علامہ خادم حسین رضوی نے لیاقت باغ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت راجہ ظفر الحق رپورٹ تیار ہونے کے باوجود شائع نہ کرکے وعدہ خلافی کررہی ہے، رپورٹ فوری شائع اور ختم نبوت سے متعلقہ ترمیم کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اگر یہ مطالبہ پورا نہ کیا گیا اور معاہدہ فیض آباد پر مکمل عمل درآمد نہ ہوا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں نے 2018 کے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے شرکا سے ہاتھ اٹھا کر ووٹ لینے کا عہد بھی لیا۔ راولپنڈی کے جلسہ عام میں اپنا منشور بیان کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان اقتدار میں آ کر ملک میں خلافت راشدہ کا نظام نافذکرے گی، جو پوری دنیا کیلئے مثالی نظام ہو گا، حکمران سادہ طرز زندگی گزاریں گے، محلوں میں نہیں رہیں گے، سودی نظام معیشت ختم کر کے مضاربت اور دیگر اسلامی تجارت کے طریقے رائج کیے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 694879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش