0
Thursday 11 Jan 2018 20:53

بلوچستان، باغی اراکین اسمبلی وزارت اعلٰی کیلئے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر متفق

بلوچستان، باغی اراکین اسمبلی وزارت اعلٰی کیلئے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر متفق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے باغی ارکان بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلٰی بلوچستان بنانے پر متفق ہوگئے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی اب تک اپوزیشن گروپ کی جانب سے باقاعدہ طور اعلان سامنے نہیں آیا۔ وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے استعفے کے بعد صوبائی کابینہ اب تک تحلیل ہے۔ بلوچستان میں نئے قائد ایوان کیلئے گزشتہ تین دنوں سے حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ وزیراعلٰی بلوچستان کیلئے سرفراز بگٹی، صالح بھوتانی، چنگیز مری، جان محمد جمالی اور عبدالقدوس بزنجو کے نام دوڑ میں شامل تھے۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) نے متفقہ امیدوارعبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے سابق وزیراعلٰی بلوچستان کیخلاف دو جنوری کو تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ تاہم تحریک کی منظوری کیلئے اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 696447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش