QR CodeQR Code

راؤ انوار کو کوئی این او سی جاری نہیں کیا، وزیراعلٰی سندھ

24 Jan 2018 15:48

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی بھی کیس میں آئی جی کو حکم دینے کی ضرورت نہیں، اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس کو گرفتار کرنا پولیس کا کام ہے، نقیب اللہ کیس میں پولیس اپنے طریقہ کار کے مطابق کارروائی کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے نقیب اللہ کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راؤ انوار کو حکومت کی جانب سے این او سی دیئے جانے کی تردید کردی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے راؤ انوار کو کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔ راؤ انوار کے خلاف کارروائی کی ہدایت دینے سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی کیس میں آئی جی کو حکم دینے کی ضرورت نہیں، اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس کو گرفتار کرنا پولیس کا کام ہے۔ وزیراعلٰی سندھ نے مزید کہا کہ نقیب اللہ کیس میں پولیس اپنے طریقہ کار کے مطابق کارروائی کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 699422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699422/راؤ-انوار-کو-کوئی-این-او-سی-جاری-نہیں-کیا-وزیراعل-ی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org