QR CodeQR Code

پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سالمیت و آزادی کے خلاف ہے، خلیل الرحمن انوری

31 Jan 2018 12:36

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (س) کے رہنماء نے کہا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جسے کوئی بھی جدا نہیں کر سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) فیصل آباد کے ضلعی امیر مولانا خلیل الرحمن انوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سالمیت و آزادی کے خلاف ہے، پاکستانی فورسز ہر طرح کی مصلحت سے بالاتر ہو کر امریکی جارحیت کا جواب دیں، بھارتی ایماء پر امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان کی کئی محب وطن جماعتوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنا امریکی دہری پالیسی کا ثبوت ہے، پاکستان کو سفارتی سطح پر بھارتی جارحیت کو مزید بہتر طریقے سے اجاگر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، قائد جمعیت مولانا سمیع الحق کی قیادت میں کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جسے کوئی بھی جدا نہیں کر سکتا۔


خبر کا کوڈ: 701056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701056/پاک-افغان-سرحد-پر-امریکی-ڈرون-حملہ-پاکستان-کی-سالمیت-آزادی-کے-خلاف-ہے-خلیل-الرحمن-انوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org