QR CodeQR Code

سرگودہا، آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل عہدیداروں کی 3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

4 Feb 2018 18:15

امامبارگاہ قصرالقائم میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں علامہ امین شہیدی، سید ناصر عباس شیرازی کے علاوہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی، ادارہ تربیت المہدیؑ کے علماء مولانا اسد نقوی، مولانا سبطین علوی اور مینجمنٹ کے ماہر ثقلین حیدر، معروف صحافی نادر بلوچ نے شرکاء سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ ترییت اور ادارہ المہدیؑ کے زیراہتمام ڈویژنل مسئولین کی ورکشاپ امام بارگاہ قصرالقائم میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں پرسنل مینجمنٹ، مدیریت از نظر اسلام، حالات حاضرہ، شعبہ جاتی کارکردگی سمیت مختلف موضوعات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں علامہ امین شہیدی، سید ناصر عباس شیرازی کے علاوہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی، ادارہ تربیت المہدیؑ کے علماء مولانا اسد نقوی، مولانا سبطین علوی اور مینجمنٹ کے ماہر ثقلین حیدر، معروف صحافی نادر بلوچ نے شرکاء سے خطاب کیا۔ تین روزہ ورکشاپ میں پنجاب، کے پی کے، کشمیر، جموں اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے آئی ایس او کے ڈویژنل عہدیداروں نے شرکت کی۔ واضح رہے ورکشاپ کی میزبانی آئی ایس او سرگودہا ڈویژن نے کی۔ ورکشاپ کی اختتامی نشست سے مرکزی صدر آئی ایس او نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 702235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/702235/سرگودہا-آئی-ایس-او-پاکستان-کے-ڈویژنل-عہدیداروں-کی-3-روزہ-تربیتی-ورکشاپ-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org