QR CodeQR Code

نواز شریف پر جوتا پھیکنے کے واقعہ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

24 Mar 2018 10:40

ذرائع کیمطابق جوتا اچھالنے کے کیس کا ماسٹر مائنڈ جسکا نام نبیل بتایا جا رہا ہے، پولیس نے اُسے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔ ماسٹر مائنڈ نبیل اور ساجد جامعہ فاطمیہ مغلپورہ کے طالبعلم ہیں۔ ذرائع کیمطابق نبیل اور ساجد نے ملکر جامعہ فاطمیہ میں نواز شریف پر جوتا اچھالنے کا منصوبہ بنایا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف پر جوتا اچھالنے والے ملزم اور اس کے ساتھی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جوتا اچھالنے کے کیس کا ماسٹر مائنڈ جس کا نام نبیل بتایا جا رہا ہے، پولیس نے اُسے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔ ماسٹر مائنڈ نبیل اور ساجد جامعہ فاطمیہ مغلپورہ کے طالبعلم ہیں۔ ذرائع کے مطابق نبیل اور ساجد نے مل کر جامعہ فاطمیہ میں نواز شریف پر جوتا اچھالنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ نبیل نے بھی واقعہ والے دن آنا تھا، لیکن اس نے اپنی جگہ ساجد کو وہاں بھیج دیا۔ ساجد کا کہنا ہے کہ جب اسے جامعہ نعیمیہ میں بتایا گیا کہ یہاں کسی قسم کے سیاسی یا مذہبی سیاسی جماعت کے نعرے نہیں لگانے تو اسے اور طیش آگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نبیل سے تفتیش جاری ہے کہ اس نے منصوبہ بندی خود کی یا اس کی پیچھے کوئی اور عناصر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 713508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713508/نواز-شریف-پر-جوتا-پھیکنے-کے-واقعہ-کا-ماسٹر-مائنڈ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org