0
Saturday 24 Mar 2018 22:23

مخدوم جاوید ہاشمی کو اپنی عمر اور زبان کا پاس نہیں تو کم از کم اپنے شہر کی عزت کا ہی پاس کر لیں، ترجمان چوہدری نثار

مخدوم جاوید ہاشمی کو اپنی عمر اور زبان کا پاس نہیں تو کم از کم اپنے شہر کی عزت کا ہی پاس کر لیں، ترجمان چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ ترجمان چوہدری نثار علی خان نے مخدوم جاوید ہاشمی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص ایک فوجی حکومت کا وزیر رہا ہو، اس کو جمہوریت کا ارسطو بننے سے گریز کرنا چاہیے، جاوید ہاشمی نے اپنی سیاسی زندگی میں ہوا کے ہر جھونکے کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کیں، ترجمان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان پر الزام تراشی کرنے سے پہلے کاش وہ اپنے ان بیانات کا بھی جائزہ لیں، جو انہوں نے گذشتہ سالوں میں چوہدری نثار علی خان کے حق میں دیئے ہیں، ہمیں احساس ہے کہ جاوید ہاشمی آج ایک ایسے سیاسی مسافر ہیں، جنکو انکی غیر مستقل اور متلون مزاجی کی وجہ سے کوئی سیاسی پارٹی اپنی ٹرین میں بٹھانے کو تیار نہیں، جاوید ہاشمی کو یقیناً وہ بیانات بھی یاد ہوں گے، جو انہوں نے میاں نواز شریف اور انکے خاندان کے خلاف دیئے۔

ترجمان چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ آج اگر جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ نون کے پلیٹ فارم کی شدید ضرورت ہے تو وہ چوہدری نثار علی خان کا کندھا استعمال نہ کریں، مسلم لیگ نون کے نزدیک آنے کے لئے پہلے انہوں نے پی ٹی آئی مخالف بیانات کا سہارا لیا اور ایسے لگتا ہے کہ اس کوشش میں ناکامی پر وہ چوہدری نثار علی خان پر الزام تراشی سے مسلم لیگ (ن) قیادت کی قربت چاہتے ہیں۔ جاوید ہاشمی کو یہ کھلی آزادی ہے کہ وہ اپنی مرضی کی سیاست کریں، مگر خوشامد اور کاسہ لیسی میں اس مقام پر نہ جائیں، جو سچ اور حقائق کے منافی ہو، اگر انکو اپنی عمر اور زبان کا پاس نہیں تو کم از کم اپنے شہر کی عزت کا ہی پاس کر لیں، چوہدری نثار علی خان کے خلاف بیان بازی سے کہیں بہتر ہے کہ جاوید ہاشمی اپنی سیاسی بقا کے لئے اپنے ان ووٹرز پر توجہ دیں، جن کے اعتماد کو وہ اپنے وفاداریاں بدل کر ٹھیس پہنچاتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 713662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش