0
Monday 26 Mar 2018 10:05

قرآن کریم کی تعلیمات ہی مسلمانوں کی ترقی اور اصلاح کا بہترین ذریعہ ہیں، راغب نعیمی

قرآن کریم کی تعلیمات ہی مسلمانوں کی ترقی اور اصلاح کا بہترین ذریعہ ہیں، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نور القرآن جمال مصطفی شالامار سکیم باغبانپورہ لاہور میں سالانہ جلسہ دستارِفضلیت و تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلٰی و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ ہر امتی کا کردار نبی کریم (ص) کی سیرت مبارکہ کا آئینہ دار ہونا چاہیئے، دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے دینی تعلیم کا حصول انتہائی ضروری ہے، قرآن کریم کی تعلیمات ہی مسلمانوں کی ترقی اور اصلاح کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم قرآن کریم سے ہدایت حاصل کر لیں تو کامیابی ہمارا مقدر بن سکتی ہے، قوموں کی بیماریوں کا واحد حل احکام قرآن پر عمل پیرا ہونے میں پوشیدہ ہے، قرآن کریم قیامت تک آنیوالی انسانیت کے مسائل کا حل رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم وہ نور ہے جس سے ظلمتوں میں بھٹکنے سے نجات ملتی ہے لیکن اس سے فیضیاب ہونے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی بیماریاں معلوم کریں، مسلم امہ کے زوال کی بنیادی وجہ قرآن و سنت سے دوری ہے۔ جلسہ دستار فضلیت میں علامہ قاری ظفر الحق چشتی، علامہ بدرالزمان قادری، پرنسپل جامعہ ہجویرہ، علامہ بشارت صدیق ہزاروی، پیر مسکین الرحمٰن، علامہ محمد نوید اشرف، علامہ محمد نواز احمد چشتی دیگر مقامی علماء کرام، سیاسی مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ جلسہ کے اختتام پر پیر مسکین الرحمٰن نے ملک و قوم کیلئے سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 713909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش