0
Tuesday 27 Mar 2018 17:15

راؤ انوار کی سکیورٹی ہمارے لئے ایک چیلنج ہے، کہاں رکھا ہے نہیں بتا سکتے، آئی جی سندھ

راؤ انوار کی سکیورٹی ہمارے لئے ایک چیلنج ہے، کہاں رکھا ہے نہیں بتا سکتے، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ راؤ انوار کی سکیورٹی ہمارے لئے ایک چیلنج ہے، انہیں کوئی وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جارہا، کہاں رکھا ہے نہیں بتا سکتے۔ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کیا جائے، راؤ انوار کو کوئی وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جارہا، راؤ انوار کے اکائونٹس سے متعلق ہمیں کچھ نہیں پتہ، ان کے اکاؤنٹس پہلے بند تھے لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کھول دیئے گئے ہیں۔ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے میچ کے لئے سکیوریٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں، مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اس کے لئے اب لیاقت نیشنل اور آغا خان ہسپتال کے راستوں کو بند نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2012ء کے پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے پھر سے بھرتی کے مواقع دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 714212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش