0
Sunday 8 Apr 2018 10:47

تیونس، اسرائیلی کھلاڑیوں کی تائیکوانڈو مقابلے میں شرکت پر پابندی

تیونس، اسرائیلی کھلاڑیوں کی تائیکوانڈو مقابلے میں شرکت پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ افریقی عرب مسلم ملک تیونس کی عدالت نے 4 اسرائیلی کھلاڑیوں کو ملک میں ہونے والے تائیکوانڈو بین الاقوامی چیمپئین شپ میں شرکت سے روک دیا ہے۔ تیونس میں انسانی حقوق کے کارکنان کی طرف سے عدالت میں درخواست دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی ریاست کے کھلاڑیوں کو تیونس میں ہونے والے مقابلے میں شرکت سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ خیال رہے کہ تیونس میں عالمی تائیکواندو چیمپیئین شپ 6 سے 16 اپریل تک ساحلی شہر حمامات میں منعقد کیے جائیں گے۔ ایک عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے عدالت نے اسرائیلی کھلاڑیوں کو مقابلے میں شرکت کی اجازت دی تھی مگر اسرائیل سے تعلقات مخالف عرب قومی مزاحمتی کمیٹی نے عدالت میں اس فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ یہ درخواست تیونس کے تائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین احمد جعلول کے خلاف دائر کی گئی ہے جس میں انہیں اسرائیل سے راہ و رسم بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ درخواست گزار کے ترجمان سفیان سلیتی نے امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ عدالت نے واضح فیصلہ دیا ہے کہ گلول چار اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت یا ان کی میزبانی کا اختیار نہیں رکھتے۔ گلول نے کہا کہ ایتھلیٹس کو مقابلے میں شرکت کی دعوت نہیں دی جائے گی کیونکہ ان کے کاغذات مکمل نہیں ہیں۔ ابھی تک اس معاملے پر اسرائیلی تائیکوانڈو فیڈریشن نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 716406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش