0
Wednesday 11 Apr 2018 13:00

یمن کے ڈرون یونٹ کا سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور ائیر پورٹ پر ہوائی حملہ

یمن کے ڈرون یونٹ کا سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور ائیر پورٹ پر ہوائی حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کی ائیر فورس نے ایک ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے شہر عسیر میں "ابھا" کے ائیر پورٹ اور جیزان میں تیل کی تنصیبات آرامکو کو اپنا نشانہ بنایا۔ یمن کی ائیر فورس نے آج سعودی عرب کے اندر تک اپنے ایک ڈرون یونٹ کے آپریشن کے بارے میں خبر دی ہے۔ یمن کے المیسرہ نیوز نیٹ ورک نے ایک فوری خبر میں اعلان کیا ہے کہ "قاصف1" ڈرون کے ذریعے عسیر میں "ابھا" کے ائیر پورٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ابھی تک اس ائیر پورٹ سے انجام پانے والی تمام پروازیں معطل ہیں۔ اس خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرون "قاصف1" کے ذریعے جیزان میں تیل کی تنصیبات آرامکو پر بھی بمباری کی گئی ہے۔ 2016ء کے آخر میں جب حملے کی صلاحیت رکھنے والے یمنی ڈرون قاصف۔1 کی رونمایی ہوئی تھی تو انصاراللہ یمن کے رہنما نے وعدہ کیا تھا کہ اس ڈرون کو اپ گریڈ کیا جائے گا، تاکہ یہ طویل فاصلے کو طے کرسکے۔

اس ڈرون کی لبائی 250 سینٹی میٹر ہے، اس کے پروں کی لمبائی 300 سینٹی میٹر ہے، اس کی پرواز کا وقت 120 منٹ اور اس کی رینج 150 کلومیٹر ہے۔ اس کا انجن پٹرول سے چلتا ہے، جبکہ یہ ڈرون 30 کلو گرام دھماکہ خیز مواد لے جا سکتا ہے۔ 22 مارچ کو بھی یمنی فوج کے میزائل یونٹ اور عوامی رضاکار فورسز نے ایک کم رینج والے بیلیسٹک میزائل بدر1 کے ذریعے سعودی عرب کے صوبہ نجران میں نیشنل آئل کمپنی آرامکو کو نشانا بنایا گیا تھا۔ یمن کی فوج کے ترجمان نے اس حملے کے بعد کہا کہ جب تک جارحین کی جانب سے یمن کے خلاف محاصرہ اور جارحانہ حملے جاری ہیں، حملہ آوروں کی اقتصادی تنصیبات یمنی میزائلوں کے نشانے پر رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حملہ آور یمنی فوج کی حملوں کو روکنے کی صلاحیتوں میں ارتقاء اور ان کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ ہم آج خدا کے فضل سے مضبوط اور مستحکم ہیں اور اگلا سال فتح اور کامیابی کا سال ہے۔
خبر کا کوڈ : 717348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش