0
Wednesday 11 Apr 2018 21:29

سعودی عرب پر فائر ہونیوالے یمنی میزائلوں کے مقاصد

سعودی عرب پر فائر ہونیوالے یمنی میزائلوں کے مقاصد
اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج کے میزائل یونٹ اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر اور کئی دوسری جگہوں کو برکان ایچ 2 میزائل سے نشانہ بنایا۔ ان دنوں جبکہ یمن کی طرف سے سعودی عرب پر میزائلوں کی بارش کا دباو پہلے سے کہیں زیادہ ہے، سعودی عرب کا یہ دعویٰ کہ یمنی میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا ہے، یہ دعویٰ ہر موقع سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز سعودی وزارت دفاع یعنی ملک کی اہم ترین فوجی جگہ دو برکان ایچ2 میزائلوں کا نشانہ بنی۔ جیزان میں ملک عبداللہ اقتصادی زون بدر میزائل کے ذریعے، جبکہ آرامکو کا علاقہ قاھر میزائل کا نشانہ بنا ہے۔ یمنی میزائلوں کا مقامی ہونا، سعودی دشمن سے سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت ایک طرف اور پورے سعودی عرب بھر کا عدم تحفظ کا شکار ہونا دوسری طرف، یمن کی طرف سے گاہے بگاہے فائر کئے جانے والے میزائلوں نے سعودی ولیعہد بن سلمان کے موجودہ دورے کی شیرینی کو کڑواہٹ میں بدل دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 717370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش