0
Monday 16 Apr 2018 18:37

امریکہ کی شام پر بمباری ناقابل معافی جرم ہے، سبطین سبزواری

امریکہ کی شام پر بمباری ناقابل معافی جرم ہے، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے امریکہ کی شام میں بمباری کو کھلی جارحیت اور ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عالم اسلام دہشتگردوں کو بچانے اور شام کے مقامات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرے گا، نواسی رسول، دختر بتول حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مزار اقدس کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، پہلے بھی امریکہ کے حاشیہ بردار دہشتگرد گروہوں نے مزار اقدس کو نقصان پہنچانے کی سازش کی تھی مگر ناکام رہے، ان شااللہ آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ لاہور میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر ذوالفقار حیدر اور میڈیا ٹیم کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دنیا میں دہشتگردی کو فروغ دینے کیلئے ہمیشہ انتہا پسند تکفیری گروہ کو استعمال کیا ہے، دنیا بھر میں امریکی مظالم میں اس کے اتحادی برابر کے شریک ہیں، افسوس کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شام پر امریکی حملوں کیخلاف قرارداد مسترد کرکے اپنی اوقات بتا دی ہے کہ استعماری قوتیں مسلمانوں میں تفریق اور دنیا میں افراتفری پھیلانے کی سازش میں برابر کی شریک ہیں، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ایسے لوگوں کو ہمیشہ شرمندگی کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے۔ علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ عالم اسلام امریکہ سے نجات کیلئے ولی امرالمسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں متحد ہو جائے تو اسلامی قوتوں کی بالادستی آسان ہو جائے، تفرقہ بازی مسلمانوں کے حق میں نہیں، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کو فرو غ دینا چاہیے، ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 718368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش