0
Friday 20 Apr 2018 13:03

کے الیکٹرک کی نااہلی کے نئے ریکارڈ، 15،15 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ

کے الیکٹرک کی نااہلی کے نئے ریکارڈ، 15،15 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ
اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے تنازع میں کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی۔ بجلی بندش سے مستثنیٰ علاقے بھی محفوظ نہ رہے، شدید گرمی میں پانی کی بندش نے زندگی مزید مشکل بنا دی۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ملیر، اورنگی ٹاون، سعودآباد، کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد، اورنگی ٹاون، لائینز ایریا، ملیر سٹی، رفیع گارڈن، ناظم آباد، پاپوش نگر اور فیڈرل بی ایریا کے علاقے متاثر ہیں۔ شہریوں کی جانب سے فالٹس کے نام پر 14 سے 15 گھنٹے بجلی کی بندش کی شکایات کی جا رہی ہیں، شہر میں طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کیساتھ ساتھ مریضوں کو بھی پریشان کرنا شروع کر دیا ہے، سندھ گورنمنٹ ہسپتال سعودآباد ملیر میں 9 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے ڈاکٹرز کو روز درجنوں سرجری ملتوی کرنا پڑ رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 719209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش