QR CodeQR Code

بلوچستان کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات کی سماعت 30 اپریل اور 2 مئی کو ہونگی، الیکشن کمیشن

25 Apr 2018 11:06

الیکشن کمیشن کیمطابق 2 مئی کو 67 اعتراضات کی سماعت ہوگی، جن میں پشین کے 6، قلعہ عبداللہ کے 6، کوئٹہ کے 19، چاغی کے 3، قلات کے 4، خضدار کے 3، آواران کے 2، لسبیلہ کے 5، خاران کے 4، واشک کے 1، کیچ کے 8، پنجگور کے 5 اور گوادر کا 1 اعتراض شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر ہونے والی 104 درخواستوں پر سماعت 30 اپریل اور 2 مئی کو ہو گی۔ چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں بینچ اسلام آباد میں سماعتیں کرے گا۔ الیکشن کمیشن ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ مردم شماری کے بعد اور عام انتخابات سے قبل ہونے والی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف بلوچستان سے 104 اعتراضات داخل کئے گئے ہیں، جن پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن میں 30 اپریل کو کُل 37 اعتراضات پر سماعت ہوگی، جن میں ژوب کے 4، شیرانی کے 2، بارکھان کے 3، دکی کے 1، لورالائی کے 1، زیارت کے 2، ہرنائی کے 8، سبی کے 2، ڈیرہ بگٹی کے 4، جعفر آباد کے 5، صحبت پور کے 1 اور کچی کے 4 اعتراضات شامل ہیں۔ اسی طرح 2 مئی کو 67 اعتراضات کی سماعت ہوگی، جن میں پشین کے 6، قلعہ عبداللہ کے 6، کوئٹہ کے 19، چاغی کے 3، قلات کے 4، خضدار کے 3، آواران کے 2، لسبیلہ کے 5، خاران کے 4، واشک کے 1، کیچ کے 8، پنجگور کے 5 اور گوادر کا 1 اعتراض شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 720370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720370/بلوچستان-کی-نئی-حلقہ-بندیوں-سے-متعلق-اعتراضات-سماعت-30-اپریل-اور-2-مئی-کو-ہونگی-الیکشن-کمیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org