QR CodeQR Code

امریکہ اسرائیل کو بچانے کیلئے ایران پر مزید پابندیاں لگانا چاہتا ہے، پیر معصوم نقوی

28 Apr 2018 20:26

سربراہ جے یو پی (نیازی) کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اندازہ ہے کہ عراق، افغانستان اور لیبیا کی طرح ایران کمزور ملک نہیں، ایرانی قیادت نے واشنگٹن پر آشکار کر دیا ہے کہ امریکہ منافق اور دھوکے باز ملک ہے، جس کا کوئی اصول ہے اور نہ ہی یہ کسی بین الاقوامی قوانین کا احترام مناسب سمجھتا ہے۔ ایک بیان میں ایران نے 2015ء میں واضح کر دیا تھا کہ امریکہ میں یہودی لابی نہیں چاہتی کہ مسلمان ممالک ترقی کرسکیں، اس لئے ایران نے واضح کیا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ نہیں، پوری دنیا کے ساتھ ایٹمی معاہدے کیلئے تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ اور نظام مصطفی محاذ کے سینرنائب صدر قائد اہلسنت پیر سید معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو بچانے کیلئے ایران پر مزید پابندیاں لگانا چاہتا ہے تاکہ حملے کا جواز پیدا کر سکے لیکن اسے اندازہ نہیں کہ عراق، افغانستان اور لیبیا کی طرح ایران کمزور ملک نہیں، ایران کے پاس منتخب نڈر قیادت اور بہادر فوج ہے، جس نے پوری عالمی برادری پر آشکار کر دیا ہے کہ امریکہ منافق اور دھوکے باز ملک ہے، جس کا کوئی اصول ہے اور نہ ہی یہ کسی بین الاقوامی قوانین کا احترام مناسب سمجھتا ہے۔ ایک بیان میں ایران نے 2015ء میں واضح کر دیا تھا کہ امریکہ میں یہودی لابی نہیں چاہتی کہ مسلمان ممالک ترقی کرسکیں، اس لئے ایران نے واضح کیا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ نہیں، پوری دنیا کے ساتھ ایٹمی معاہدے کیلئے تیار ہے اور ایرانی قیادت کا وہ خدشہ درست ثابت ہوا ہے کہ امریکہ قابل اعتبار ملک نہیں، منافقت اور دھوکہ دہی اس کے پالیسی ہے لیکن بین الاقوامی قوانین اس پر واضح ہیں کہ ایٹمی معاہدے سے اگر امریکہ پیچھے ہٹا تو اس کا نقصان عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو ہوگا۔ پہلے بھی امریکہ کی عالمی برادری میں بدمعاشی کے باعث عزت ہے، ویسے اسے دھوکے باز ہی سمجھتے ہیں، عالمی امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نیم پاگل شخص ہے، جس کی ضد اور یہودی لابی کی وجہ سے امریکہ اپنے کئے گئے معاہدے سے پیچھے ہٹنا چاہتا ہے تو اس کا نقصان ایران کو نہیں، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو پہنچے گا اور اس خدشے کو تقویت ملے گی امریکہ قابل اعتبار نہیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ چند عرب ممالک ایران پر عالمی پابندیاں لگوا کرخوش نہ ہوں، ان کا حشر ایران سے زیادہ برا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 721138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/721138/امریکہ-اسرائیل-کو-بچانے-کیلئے-ایران-پر-مزید-پابندیاں-لگانا-چاہتا-ہے-پیر-معصوم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org