0
Monday 30 Apr 2018 17:49

جماعت اسلامی نے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے

جماعت اسلامی نے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان نے الیکشن 2018ء کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کے نام بھی فائنل کر لئے گئے ہیں تاہم ایم ایم اے کی اتحادی ہونے کے حوالے سے جماعت اسلامی کی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ امیدوار ہم نے اپنے طور پر فائنل کئے ہیں البتہ جہاں متحدہ مجلس عمل اپنا امیدوار کھڑا کرے گی تو اس کی پوزیشن کے مطابق موقع پر ہی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی قومی اسمبلی کے 13 حلقوں میں امیدوار لائے گی۔ صوبائی اسمبلی کے 17 حلقوں میں امیدواروں کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔ لیاقت بلوچ، فرید احمد پراچہ، امیر العظیم، احسان اللہ وقاص دوبارہ انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کریں گے جبکہ نام منظوری کیلئے متحدہ مجلس عمل کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ امیدواروں کے نام ایم ایم اے کے اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے سامنے رکھے جائیں گے۔ حلقوں میں ایم ایم اے میں شامل دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی کھڑے ہوئے تو پوزیشن دیکھتے ہوئے امیدوار کا فیصلہ کیا جائے گا۔ این اے 123 سے میاں مقصود احمد، این اے 124 سے چودھری شوکت کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

این اے 125 سے حافظ سلمان بٹ این اے 126 سے فرید احمد پراچہ، این اے 128 سے منظور حیسن گجر، این اے 129 سے عامر خلیل، این اے 130 سے لیاقت بلوچ، این اے 131 سے وقار ندیم وڑائچ کا نام فائنل کیاگیا ہے۔ این اے 132 سے چودھری اعجاز، این اے 133 سے احسان اللہ وقاص، این اے 134 سے چودھری محمودالاحد اور این اے 135 امیر العظیم کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔ پی پی 146 ضیاء الدین انصاری، پی پی 147 سے چودھری ذوالفقار ایڈووکیٹ، پی پی 149 ست شاہد نوید ملک، پی پی 150 سے جبران سلمان بٹ، پی پی 151 سے حاجی ریاض الحسن، پی پی 155 سے زبیر احمد صدیقی، پی پی 156 چودھری منظور حسین گجر، پی پی 158 سے عامر خلیل، پی پی 161 سے وقار ندیم وڑائچ، پی پی 162 سے محمد خبیب نذیر، پی پی 163 سے اکرم سندھو، پی پی 165 سے حافظ محمود احمد، پی پی 166 سے احسان اللہ وقاص، پی پی 169 سے چودھری محمودالاحد، پی پی 167 سے امیر العظیم، پی پی 172 سے غلام حسین بلوچ اور پی پی 173 سے شیخ رحمت علی کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 721433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش