0
Tuesday 1 May 2018 16:29

امریکی پابندیوں کا جواب، ایران پٹرول میں خودکفیل ہوگیا

امریکی پابندیوں کا جواب، ایران پٹرول میں خودکفیل ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ کئی مہینوں کی سخت محنت کے بعد ایرانی انجینئرز نے وزارت پڑولیم اور سپاہ پاسداران کے خاتم الانبیاء کنسٹرکشن ہیڈکوارٹر کی مدد سے ستارہ خلیج فارس آئل ریفائنری کے دوسرے فیز سے پروڈکشن کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اگلے ہفتے اس فیز سے ہونے والی پروڈکشن کے نتیجے میں ایران کی پٹرول کی پیداوار میں روزانہ 10 ملین لٹر اضافہ ہو جائے گا۔ اس ریفائنری کا اندازہ ہے کہ جاری مہینے کے اندر یہ پیداوار ہر روز 12 ملین لیٹر تک پہنچ جائے گی اور اس طرح ستارہ خلیج فارس ریفائنری کی مکمل پیداوار ہر روز 22 ملین لیٹر تک جا پہنچے گی۔ ستارہ خیلج فارس کے نئے فیز کے فعال ہونے سے ایران میں پٹرول کی مکمل پیداوار ہر روز 90 ملین لیٹر تک جا پہنچے گی۔ ایران کی تاریخ میں پہلی دفعہ داخلی ضروریات کے مطابق پٹرول ریفائن کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایران کا پٹرول میں خودکفیل ہونے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران نے گذشتہ دس سالوں میں داخلی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ستارہ خلیج فارس نامی میگا پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا۔ ایران ایسے وقت پٹرول میں خودکفیل ہونے کا اعلان کرنے جا رہا ہے، جب امریکہ اور دوسرے ممالک یہ کوشش کر رہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ختم کر دیں اور اس طرح ایران کے خلاف نئے بحران کا آغاز کرسکیں۔ ایران کا پٹرولیم جیسی اسٹریٹجک مصنوعات میں خودکفیل ہونا امریکہ اور یورپی ممالک کا جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے خلاف ایک اہم قدم سمجھا جائے گا۔ عالمی سطح پر جو بات اہمیت رکھتی ہے، وہ یہ ہے کہ ایران کے خلاف سخت ترین پابندیوں کے باوجود یہ ملک پٹرولیم کے شعبے میں خودکفیل ہونے کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 721724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش