0
Tuesday 1 May 2018 18:23

پاراچنار، پریس کلب کے سامنے کوئٹہ میں شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرہ

پاراچنار، پریس کلب کے سامنے کوئٹہ میں شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ آج پاراچنار میں تحریک حسینی، مرکزی انجمن حسینیہ اور دیگر مقامی تنظیموں نے متفقہ طور پر کوئٹہ میں شیعوں کی نسل کش کے خلاف ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کیا۔ جس میں انجمن حسینیہ، تحریک حسینی، آئی ایس او، مجلس علمائے اہلبیت اور آئی او کے کارکنوں میں بھرپور شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری نے کہا کہ کوئٹہ میں کافی عرصہ، بالخصوص گزشتہ ایک دہائی سے شیعیان علی علیہ السلام کی نسل کشی جاری ہے۔ کم ہی دن ایسا گزرتا ہے، کہ کوئٹہ کی سڑک، گلی یا کوچہ شیعوں کے خون سے رنگین نہ ہو۔ ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے ان واقعات میں لقمہ اجل بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں رونما ہونے والے واقعات اور سانحات پر افسوس نہیں کرتے، کیونکہ دشمن سے شکوہ شکایت کرنا بے معنی بات ہے۔ افسوس تو اس بات پر ہوتا ہے کہ بڑے پیمانے پر شیعوں کی اس نسل کشی پر حکومت اور اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ دہشتگردوں کو حکومت کی جانب سے کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ جس کا مطلب صرف یہی لیا جاسکتا ہے کہ انہیں موجودہ حکومت اور ذمہ دار اداروں ہی کی شہہ حاصل ہے۔ حاجی نور محمد نے کہا کہ وزیرستان اور فاٹا کے دیگر علاقے جہاں حکومت کی بجائے دہشتگردوں کی اجارہ داری قائم تھی، فوج نے ایکشن لیکر دہشتگردوں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا۔ جبکہ کوئٹہ، جو صوبائی دار الحکومت ہونے کی وجہ سے فاٹا سے کچھ زیادہ اہمیت کا حامل ہے، میں دہشتگردوں کا کھلے عام جارحیت کا ارتکاب کرنا حکومت اور ذمہ دار اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں ںے کہا کہ فوج پر عوام کا اعتماد ہے۔ لہذا فوج آگے بڑھے۔ اور کوئٹہ کی چارج سنبھالے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اہلیان کوئٹہ کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ اگر انکے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو آنے والے ایام میں ملکی سطح پر موجود مرکزی شیعہ تنظیموں اور بزرگ علماء نے جو فیصلہ کیا ہم انکے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 721735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش