QR CodeQR Code

رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات

2 May 2018 17:29

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 15 مئی کو شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہو جائے گی اور 16 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی، کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا اور چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کے امکانات ہیں اور سائنسی اعداد و شمار کے مطابق پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 15 مئی کو شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہو جائے گی اور 16 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا اور چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 721926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/721926/رمضان-المبارک-کا-چاند-16-مئی-کو-نظر-ا-نے-امکان-محکمہ-موسمیات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org