0
Wednesday 2 May 2018 20:21

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ سے جے یو پی کے مرکزی صدر معصوم نقوی کی ملاقات

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ سے جے یو پی کے مرکزی صدر معصوم نقوی کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ اور نظام مصطفی محاذ کے سینئر نائب صدر قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ عدلیہ کی توہین کرکے نواز شریف ہیرو نہیں بن سکتے، جو شخص اداروں کا احترام نہیں کرتا وہ سیاست کا بھی اہل نہیں، عدلیہ کیخلاف بیانات سے نااہل وزیراعظم بے نقاب ہوئے ہیں، نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے پاس شکست کے سوا کچھ نہیں ہوگا، آئندہ انتخابات میں کرپٹ مافیا کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے گفتگو میں کیا، جس میں پیر شفاعت رسول، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، عقیل حیدر شاہ، شفیق بٹ، چودھری منظور احمد اور علامہ یوسف اعوان بھی موجود تھے۔ جے یو پی نیازی اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں اتفاق پایا گیا کہ آئندہ انتخابات میں جمہوری قوتوں کے درمیان تعاون ہونا چاہئے، عدلیہ نے پنجاب حکومت کی فراڈ کمپنیوں کے نام پر کرپشن اور ڈرامے باز وزیراعلیٰ شہباز شریف کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ چند دنوں بعد رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی مشکلات میں مزیداضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ لوڈشیڈنگ کیخلاف قوم یک آواز ہے، جمہوری قوتوں کو عدلیہ کا بھی ساتھ دینا چاہیے، جس نے جرائتمندانہ اقدامات کرکے کرپٹ حکومت کو بے نقاب کیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے ختم نبوت کے مسئلے کو حل کیا اور قوم کو متفقہ آئین دیا۔
خبر کا کوڈ : 721956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش