0
Thursday 3 May 2018 00:41

ایٹم بم بنانے والے ممالک کو یہ حق نہیں ہے کہ دوسرے ممالک کو جوہری ٹیکنالوجی سے محروم رکھیں، نجفی

ایٹم بم بنانے والے ممالک کو یہ حق نہیں ہے کہ دوسرے ممالک کو جوہری ٹیکنالوجی سے محروم رکھیں، نجفی
اسلام ٹائمز۔ ایران کے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں مستقل نمائندے نے بعض ممالک کے ایٹمی ایجنسی اور ایجنسی کی نظارت سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسا کہ این پی ٹی کی شق نمبر چار میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ معاہدے کی کوئی بھی شق اس انداز میں نہیں پڑھی جانی چاہیئے کہ جس کے ذریعے معاہدے کے اراکین ممالک کو ان کے غیر قابل انکار بنیادی حق سے محروم رکھا جا سکے۔ اسی طرح ایجنسی کے نظارتی نظام کو اس انداز میں لاگو نہ کیا جائے کہ جو ممالک کو اس معاہدے کے مطابق حاصل شدہ ان کے بنیادی حق سے دور رکھے۔ ایرانی مندوب نے اس معاہدے کے بعض رکن ممالک کی سیاسی مسائل کی بنا پر بعض دوسرے ممالک کے خلاف خودسرانہ پابندیوں کو لگانے کی کوششوں کی مذمت کی اور ایسے اقدامات کے خلاف شدید تحفظات کا اعلان کیا۔ ایرانی مندوب نجفی نے جنیوا میں ہونے والی ایٹمی ایجنسی کے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ این پی ٹی کانفرنسز کے حوالے سے اعضا ممالک نے اس بات کا حلف دیا ہے ہر قسم کی مسالمت آمیز تمام جوہری سرگرمیوں میں این پی ٹی میں شامل غیر ایٹمی ممالک کو ترجیح حاصل ہو گی۔ لیکن ہم میدان عمل میں مشاہدہ کر رہے ہیں کہ ممالک اپنے حلف کے خلاف کام کر رہے ہیں اور جو ممالک ایٹمی اسلحہ بنا رہے ہیں وہ جوہری معاہدوں اور اس ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے ہونے والے متبادل کاموں میں انتخاب کئے جاتے ہیں۔ نجفی نے اس اجلاس میں جوہری ٹیکنالوجی سے پر امن استفادہ کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری ٹیکنالوجی سے پر امن استفادہ کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے اور اس بارے میں اپنی جوہری اثاثوں کی ترقی اور ان کی سیفٹی کیلئے اہم قدم اٹھائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 722024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش