QR CodeQR Code

خاران، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق

4 May 2018 16:41

مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں روزی روٹی کمانے کے لئے آنے والے 6 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر خاران کے علاقے میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر خاران کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں روزی روٹی کمانے کے لیے آنے والے 6 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ اہلکاروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدور مقامی نہیں ہیں اور خیال ہے کہ ان کا تعلق اندرون پنجاب سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 722324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/722324/خاران-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-6-مزدور-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org