0
Friday 4 May 2018 19:20

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا 13 مئی کو یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل منانے کا اعلان

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا 13 مئی کو یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 13 مئی کو یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل منایا جائے گا، یہ اعلان اے ایس او کے مرکزی نائب صدر مختیار علی رانجھانی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ مختیار علی نے کہا کہ سندھ بھر میں مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلیاں نکالی جائیں گی، جس میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت ملت جعفریہ کی تمام تنظیموں اور انجمنوں کے اراکین شرکت کریں گے، جبکہ اے ایس او حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلی 13 مئی بروز اتوار صبح 11 بجے اولڈ کیمپس سے پریس کلب حیدرآباد تک نکالی جائے گی، جس میں خصوصی خطاب اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری کرینگے، جبکہ دیگر تنظمیوں کے رہنماء، علمائے کرام و سماجی تنظیموں کے رہنماؑ بھی شرکت کریں گے۔

مختیار علی رانجھانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت ناقابل قبول ہے، عالمی استعمار امریکا نے فلسطین کی ہزاروں سالہ تاریخ کو ختم کرکے 16 مئی 1940ء میں اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو جنم دیا، اب تک ان دہشتگرد استعماری غاصب ریاستوں نے انسانیت پر ظلم و ستم کا بازار گرم کیا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی عوام کا قتل عام کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غیرت مند انسان ناجائز اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کر سکتا، سعودیی عرب کی اسرائیل اور امریکا سے دوستی امت مسلمہ سے دشمنی کی مصداق ہے، سعودی عرب نے کبھی بھی مظلومین فلسطین، مقبوضہ قبلہ اول بیت المقدس کیلئے آواز نہیں اٹھائی، جبکہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے ہمیشہ امت مسلمہ کے دفاع کرتے ہوئے مظلومین جہاں کو بیدار رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 722352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش