QR CodeQR Code

نون لیگ کا انتہا پسندانہ رویہ سیاست میں نفرت کا زہر گھول رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین سے ملاقات

خلائی مخلوق کا واویلا پاک فوج کو بدنام کرنیکی عالمی سازش کا حصہ ہے، جہانگیر ترین

8 May 2018 19:16

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم صفدر کی اشتعال انگیز تقریروں سے سیاسی انتہا پسندی پھیل رہی ہے، نون لیگ کا انتہا پسندانہ رویہ سیاست میں نفرت کا زہر گھول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملکی قانون نہیں قدرت کی پکڑ میں آچکا ہے، شریف خاندان کے پانچ براعظموں میں پھیلے اثاثے غریبوں کے چھینے ہوئے نوالے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور نظام مصطفٰے متحدہ محاذ کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ حامد رضا اور پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادل خیال کیا گیا۔ دونوں راہنماؤں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اگلے مرحلے میں عمران خان اہلسنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس نظام مصطفٰے متحدہ محاذ کے راہنماؤں سے مشترکہ ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ نواز شریف اور مریم صفدر کی اشتعال انگیز تقریروں سے سیاسی انتہاء پسندی پھیل رہی ہے، نون لیگ کا انتہا پسندانہ رویہ سیاست میں نفرت کا زہر گھول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملکی قانون نہیں قدرت کی پکڑ میں آچکا ہے، شریف خاندان کے پانچ براعظموں میں پھیلے اثاثے غریبوں کے چھینے ہوئے نوالے ہیں، قوم فوج اور عدلیہ کیخلاف بدزبانی کرنیوالوں سے نفرت کرتی ہے، الیکشن میں کرپشن کے بت پاش پاش ہو جائیں گے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے راہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ کرپشن مخالف محب وطن قوتوں کا اتحاد ضروری ہے، شریف خاندان رسوائی اور پسپائی کی علامت بن چکا ہے، خلائی مخلوق کا واویلا پاک فوج کو بدنام کرنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف الیکشن میں شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں، متنازعہ شخصیات کو نگران سیٹ اپ میں قبول نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 723162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/723162/سنی-اتحاد-کونسل-کے-چیئرمین-صاحبزادہ-حامد-رضا-کی-پی-ٹی-ا-ئی-جہانگیر-ترین-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org