0
Tuesday 8 May 2018 20:32

دنیا بھر میں جتنی بھی بدامنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں، علامہ صادق جعفری

دنیا بھر میں جتنی بھی بدامنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں، علامہ صادق جعفری
اسلام ٹائمز۔ 13 مئی کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر عالمی دہشت گرد امریکہ و اسرائیل کے خلاف یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا، امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے نہتے اور جنگ سے بے حال شامیوں پر جارحیت کی، دنیا بھر میں جتنی بھی بد امنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں، جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے وحدت ہاؤس انچولی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم رکھنا امریکی مفاد میں ہے جس کے لئے وہ پاکستان اور افغانستان میں داعش کو بسا رہا ہے، یہ ایک الارمنگ صورت حال ہے، افغانستان اور پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی ہزارہ برادری کی کلنگ کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے، پاکستان کی مظبوط فوج امریکی مفادات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، عوام اپنی افواج سے محبت کرتی ہے۔ علامہ صادق جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ہم 13 مئی کو کشمیر، فلسطین، یمن، بحرین، عراق و شام سمیت دنیا بھر میں امریکی دہشت گردی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے، اسی سلسلے میں کراچی ڈویژن کی جانب سے یوم مردہ باد امریکی ریلی نمائش چورنگی سے نکالی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 723192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش