0
Monday 7 May 2018 01:48

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی طیاروں کا حملہ

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی طیاروں کا حملہ
اسلام ٹائمز۔ عراقی فوج کے ترجمان نے شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر عراق کے فضائی حملے کی تفصیلات بیان کیں ہیں۔ ٹیلی ویژن نیٹ ورک ای پی ٹی این کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے ترجمان جنرل یحیی رسول نے فضائی حملے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہادر عراقی ائیر فورس کے ایف۔ 16 جنگی طیاروں نے اتوار کے روز دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانے پر بمباری کی۔ اس ٹھکانے میں دہشت گرد گروہ داعش کے اہم کمانڈرز اور دیگر اصلی عناصر موجود تھے۔ یہ ہیڈ کوارٹر شام میں الدشیش کے جنوبی علاقے سے ڈیڑھ کلو میٹر اور عراقی سرحد سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ انہون نے کہا کہ عراق کی فوج کا اس ٹھکانے پر ہوائی حملہ کامیاب رہا اور یہ ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 723218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش