0
Thursday 10 May 2018 12:32

شام کیجانب سے صیہونی ٹھکانوں پر 67 میزائل فائر

شام کیجانب سے صیہونی ٹھکانوں پر 67 میزائل فائر
اسلام ٹائمز۔ شام میں العالم کے دفتر کے سربراہ نے اپنی رپورٹ کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے شام کے مختلف علاقوں پر کئی میزائل فائر کئے ہیں، لیکن شام کے فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے 80 فیصد کو ٹریس کرکے تباہ کر دیا ہے۔ حسین مرتضٰی نے باخبر ذرائع کے ذریعے تقریباً 67 میزائل مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں پر موجود اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پر فائر کرنے کی تصدیق کی ہے، جس نے صہیونی حکومت کیلئے ایک قسم کی الجھن پیدا کر دی ہے۔ صیہونی حکومت نے میڈیا اور فوجی کمانڈرز کو حکم دیا گیا ہے کہ جن جگہوں پر میزائل حملے ہوئے ہیں اور اس کے نتیجے میں جو نقصان ہوا ہے، اس کے بارے میں کوئی بات نہ کریں اور یہ اطلاعات مخفی رہنی چاہییں۔ العالم کے نامہ نگار نے بیان کیا ہے کہ اسرائیل کو شام کی جانب سے جس دھچکے کا سامنا کرنا پڑا ہے، شام نے مقبوضہ جولان کے حساس فوجی ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور قابض حکومت کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔ اسی وجہ سے اسرائیل نے شام کے علاقوں قنیطرہ کے مضافات، حضر، خان ارملہ، دمشق کے مضافات اور جمرایا و دیگر کئی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

صہیونی حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں ایران اور حزب اللہ کی کئی چھاونیاں موجود ہیں۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ان چھاؤنیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائے گا۔ حسین مرتضٰی نے واضح کیا کہ صہیونی حکومت نے کوشش کی تھی کہ وہ شام کے حساس مقامات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائے، لیکن شام کے فضائی دفاعی سیسٹم نے ان کا مقابلہ کیا، جارحین اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے اور وہ صرف ایک رڈار مرکز اور ہتھیاروں کے کچھ گوداموں کو ہی اپنا نشانہ بنا سکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دسیوں سالوں میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ قابض حکومت اتنی بڑی تعداد میں میزائل حملوں کا نشانہ بنی ہے، اسی وجہ سے صہیونی حکومت نے بھی کوشش کی ہے کہ وہ وسیع پیمانے پر ان حملوں کا جواب دے اور فوجی برتری میں جدید برتری کی روک تھام کرے۔ اس وقت دونوں اطراف ایک دوسرے کی نقل و حرکت کا بہت احتیاط اور غور سے جائزہ لے رہے ہیں۔ مقبوضہ جولان میں وسیع پیمانے پر صف بندی ہوچکی ہے، اسرائیلی ٹینک آمادہ اور اس کے جاسوسی طیارے فضا میں پرواز کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 723683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش