0
Thursday 10 May 2018 21:00

امریکہ شام و عراق میں ناکام ہونیکے بعد اپنے منصوبوں کا نشانہ پاکستان کو بنانے پر تلا ہوا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

امریکہ شام و عراق میں ناکام ہونیکے بعد اپنے منصوبوں کا نشانہ پاکستان کو بنانے پر تلا ہوا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ دنیا بھر میں دہشت گرد قوتوں کا سرپرست ہے، ملک بھر میں علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر 13 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا، ملک بھر میں امریکی ناپاک عزائم کے خلاف احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی، شہر قائد میں مرکزی یوم مردہ باد امریکہ ریلی نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی، دنیا بھر میں جاری امریکہ و اسرائیلی مظالم کے خلاف آئمہ جمعہ خطبات دیں گے، آئمہ جمعہ خطبات میں 13 مئی یوم مردہ امریکہ کی حمایت اور عوام سے اجتماعات میں شرکت کی اپیل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری سمیت مجلس وحدت مسلمین، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ، مجلس علماء شیعہ پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ کے رہنماوں نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ اپنی مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ امریکہ ہی ہے جو فلسطین میں اسرائیل کے غاصبانہ تسلط اور ناجائز ریاست اسرائیل کے جرائم کی پشت پناہی اور سرپرستی کر رہا ہے، امریکہ ہی ہے کہ جس نے پہلے افغانستان پھر عراق میں اپنے دہشتگردانہ ناپاک عزائم کو تکمیل دینے کے لئے دسیوں ہزار معصوم انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا، امریکہ ہی ہے کہ جس نے داعش جیسے خونخوار دہشتگرد گروہوں کو جنم دیا اور شام و عراق میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا اب یہی امریکہ، شام و عراق میں ناکام ہونے کے بعد اپنے ناپاک منصوبوں کا نشانہ پاکستان کو بنانے پر تلا ہوا ہے اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کو افغانستان میں سرپرستی کر کے خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

رہنماوں نے کہا کہ یہ ایک الارمنگ صورتحال ہے افغانستان اور پاکستان میں گذشتہ چند ماہ میں ہونے والی ہزارہ برادری کی کلنگ کے پیچھے انہی دہشت گردوں کا ہاتھ ہے، جو امریکا اور اسکے اتحادیوں نے ہی بھرتی کئے اور انہیں جہاد کے نام پر استعمال کیا، مختلف ممالک کے وسائل کی لوٹ مار کرنا، کٹھ پتلی حکومتیں قائم کرکے ڈکٹیٹروں، ظالم موروثی حکومتوں اور شیوخ و بادشاہوں کو قوموں پر مسلط کرکے انکی آزادیوں کو سلب کرنا، یہ سب امام خمینی کے اس جملے کو بالکل سچ ثابت کرتا ہے کہ ہماری تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکا ہے، کئی جگہ دہشت گرد امریکی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں، دنیا بھر میں جتنی بھی بدامنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں، جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہا رہے ہیں، امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور دہشت گرد ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقبوضہ یروشلم میں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے اور امریکی حکومت کا پاکستان کے ساتھ نازیبا رویہ قابل مذمت ہے۔

رہنماوں نے اعلان کیا کہ 13 مئی کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مرکزی احتجاجی ریلی کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی، جس میں عوام کی بڑی تعداد سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔ رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان بھر میں 13 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے امریکی سامراجیت کے خلاف آواز بلند کریں۔ کانفرنس میں علامہ علی انور جعفری، علامہ اظہر عباس نقوی، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر سمیت دیگر رہنما اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 723762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش