0
Friday 11 May 2018 09:27

متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کا مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کا مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تاریخی مینار پاکستان گراؤنڈ میں متحدہ مجلس عمل کے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ تیاریوں کے جائزے کیلئے ایم ایم اے کے رہنماؤں لیاقت بلوچ، علامہ عارف واحدی، علامہ محمد امجد، شفیق پسروری، ذکر اللہ مجاہد سمیت دیگر نے مینار پاکستان کا دورہ کیا۔ رہنماؤں نے جلسے کے حوالے سے کئے جانیوالے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کا اتوار کو ہونیوالا جلسہ تاریخی ہوگا، جس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے کارکن شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل واحد پلیٹ فارم ہے جو امت کو اتحاد کی لڑی میں پرونے کیلئے کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ اسلام و پاکستان دشمن ایم ایم اے کی فعالیت سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل اس الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور ملک میں نظام مصطفٰی (ص) کے نفاذ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ اور اتحاد کے فروغ کیلئے ایم ایم اے کام کر رہی ہے اور اس جلسہ میں ہم اپنا منشور پیش کریں گے، جس میں آئندہ کے انتخابی لائحہ عمل کا بھی اعلان ہوگا، ہم وحدت کے فروغ کیلئے نکلے ہیں، سیکولر قوتیں اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ دینی قوتیں متحد کیوں ہوگئی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دینی قوتوں کو ووٹ دیں، تاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 723843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش