0
Friday 11 May 2018 16:16

شامی صدر ایرانی فوج کو اپنے ملک سے باہر نکال دیں، صیہونی وزیر جنگ کا مطالبہ

شامی صدر ایرانی فوج کو اپنے ملک سے باہر نکال دیں، صیہونی وزیر جنگ کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر جنگ نے شام کے صدر کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، انہوں نے شامی صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی فوج کو اپنے ملک سے باہر نکال دیں۔ صہیونی حکومت کے وزیر جنگ "آویگڈور لیبرمن" نے جمعے کے روز شام کے صدر بشار الاسد کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے، وہ ایرانی فوج کو اپنے ملک سے باہر نکال دیں۔ لیبرمن نے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں (شام کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے ایک روز بعد) کا دورہ کرتے ہوئے دعویٍ کیا کہ ایران کی شام میں موجودگی اس ملک کے مفاد میں نہیں ہے، انہوں نے اسد کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں وہاں سے نکال کر دیں۔ روزنامہ یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ نے شامی صدر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی فوج اس ملک میں موجود رہی تو اسرائیل کی جانب سے حملوں کا جاری رہنا اور مزید نقصان کا احتمال موجود رہیے گا۔ صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے اس حکومت کے فضائی حملوں کے مقابلے میں مقاومت کے محور کی خوشی اور مقبوضہ جولان کو نشانہ بنانے کے بارے میں تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی کشیدگی ختم نہیں ہوئی ہے اور ہر چیز کو اپنے تناسب کے لحاظ سے دیکھنا چاہیے۔ تاہم لیبر من نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے بیانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیغام ایران کے علاوہ دیگر ممالک کے لئے نہیں ہے۔

10 مئی کی صبح کو صہیونی حکومت کے توپخانے اور ٹینکوں نے شامی فوج کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا اور پھر شام کی فوج کے راکٹ حملے کے جواب میں اس ملک کے وسیع علاقے کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ صہیونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مارٹر ایران کی حامی فورسز کی طرف سے داغے گئے ہیں اور اس کے جواب میں وہ علاقے جہاں ایرانیوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں، انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔ المیادین نیوز چینل نے شام کے فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شام کی دفاعی ہوائی فورسز تھیں، جنہوں نے صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کی طرف فائرنگ کی تھی۔ المیادین چینل نے ایک میدانی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کا فضائی دفاعی نظام اسرائیل کے تقریباً 70 فیصد میزائلوں کو ٹریس اور منہدم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس سے پہلے روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ 28 اسرائیلی جنگی طیاروں جن میں ایف۔15 اور ایف۔16 طیارے شامل تھے، انہوں نے شام کے مختلف حصوں پر آج کے حملوں میں مجموعی طور پر 60 میزائل فائر کئے ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے شام کے فضائی دفاعی سیسٹم نے فائر کئے گئے آدھے سے زیادہ میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ روس کی وزارت دفاع کے مطابق ان میزائلوں سے شام کے ان حصوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایرانی موجود تھے، اسی طرح ان حملوں میں فضائی دفاعی نظام اور شام کے جنوبی حصوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 723926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش