0
Saturday 12 May 2018 20:27

ملک کی متعدد مذہبی جماعتوں نے ایم ایم اے کے جلسے کی حمایت کر دی

ملک کی متعدد مذہبی جماعتوں نے ایم ایم اے کے جلسے کی حمایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ ملک کی تمام بڑی مذہبی جماعتوں کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت، تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ، تحریک اتحاد بین المسلمین، مجلس احرار اسلام، چاروں مسالک اتحاد علماء کونسل، تحریک اتحاد ملت، جمعیت مشائخ پاکستان، مجلس علماءِ شیعہ، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ، اہلحدیث یوتھ فورس، جمعیت علماء احناف، تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ، متحدہ علماء کونسل کے راہنماؤں علامہ محمد ممتاز اعوان، پیر ولی اللہ شاہ بخاری، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا محمد یوسف احرار، مفتی عاشق حسین، حافظ شعیب الرحمن، مولانا محمد اسلم ندیم، مولانا محمد حنیف حقانی، حافظ عمر فاروق، مولانا غلام حسین نعیمی، حکیم محمود الحسن قاسمی، علامہ وقار حیدر نقوی، مولانا عبداللہ روپڑی، پیر جمشید احمد نورانی، حافظ عنایت حسین جعفری، مولانا عبیداللہ انور، مولانا نعیم بادشاہ سلفی اور حافظ محمد زبیر ورک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں 13 مئی اتوار کو تاریخی مقام مینارِ پاکستان لاہور میں ہونیوالے متحدہ مجلس عمل کے تاریخی جلسہ کی مکمل حمایت اور اس تاریخ ساز جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ یہ تاریخی جلسہ نہ صرف دینی قوتوں کے اتحاد کا عظیم مظہر ہوگا بلکہ ایم ایم اے کا یہ جلسہ اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہوگا، 2018ء کے الیکشن میں دینی جماعتوں کی سیاسی قوت اور انتخابی حکمت عملی کیلئے انتہائی سنگ میل ثابت ہوگا نیز مذہبی راہنماؤں نے غیور اسلامیان پاکستان سے دینی جماعتوں کے مینارِ پاکستان پر ہونیوالے اس تاریخ ساز جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 724148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش