2
0
Sunday 13 May 2018 23:41

آئی ایس او پاکستان نے علامہ ساجد نقوی سے ملاقات کی خبروں پر وضاحت جاری کردی

آئی ایس او پاکستان نے علامہ ساجد نقوی سے ملاقات کی خبروں پر وضاحت جاری کردی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ چند روز قبل بزرگ عالم دین محترم علامہ سید ساجد علی نقوی سے چند طلباء نے ذاتی حیثیت میں ملاقات کی، جس میں آئی ایس او لاہور ڈویژن یا مرکز کا کوئی نمائندہ یا ذمہ دار شریک نہ تھا، ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اس ملاقات کا آئی ایس او پاکستان سے یا تنظیم کی پالیسی  سے کوئی تعلق نہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل طلباء کے ایک وفد نے علامہ سید ساجد علی نقوی سے لاہور میں ملاقات کی تھی۔ ملاقات کرنے والے وفد کو آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کا نمائندہ وفد قرار دیا گیا تھا۔


 
خبر کا کوڈ : 724470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
اگر کارکنان نے بھی ملاقات کی تھی تو اس میں وضاحت جاری کرکے معاملے کو مشکوک بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ ملاقاتیں تو ہونی رہنی چاہیئے، اس میں حرج نہیں۔
علی
Pakistan
برادر مسئلہ ملاقات کا نہیں تھا، بلکہ اسے جو رنگ دیا جا رہا تھا، اس پر وضاحت جاری کی گئی ہے۔ اگر کسی نے انفرادی سطح پر ذاتی حیثیت میں ملاقات کی ہے تو اسکو ذاتی حیثیت ہی کنسیڈر کیا جانا چاہیئے اور اسی انداز میں پیش کیا جانا چاہیئے۔ یہ بنیادی اصول ہے۔
ہماری پیشکش