QR CodeQR Code

ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

13 May 2018 23:53

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز وزیراعظم کو پیش کردی ہے، اپنی ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی داخلی و سرحدی سیکیورٹی صورتحال اور سلامتی کے امور پر غور کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن میڈیا بیانات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز وزیراعظم کو پیش کردی ہے، اپنی ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی داخلی و سرحدی سیکیورٹی صورتحال اور سلامتی کے امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی ،مشیر قومی سلامتی امور، وزیردفاع و خارجہ سمیت خفیہ اداروں کے افسران شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نوازشریف نےکہا تھا کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کر دینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے۔ نواز شریف نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کر دیں۔ اس بیان پر ملک کے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں میں ایک نئی بحث کا اغاز ہو گیا ہے اور سابق وزیرِ اعظم کے اس بیان پر تنقید کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 724477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724477/ممبئی-حملوں-سے-متعلق-گمراہ-کن-بیانات-پر-قومی-سلامتی-کمیٹی-کا-اجلاس-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org