0
Monday 14 May 2018 10:12
یوم النکبہ کی مناسبت سے

وزارت خارجہ ایران کا مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے اہم بیانیہ

وزارت خارجہ ایران کا مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے اہم بیانیہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے یوم تاسیس اور یوم النکبہ کے حوالے خصوصی بیانیہ جاری کیا ہے۔ اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ 14 مئی 1948 ء کے دن سے کہ جب فلسطین کی زمین پر قبضہ کیا گیا اور جعلی نسل پرست صیہونی حکومت تشکیل پائی اس دن سے تمام اقوام سے تمام انسان ہر روز فلسطینیوں پر ہونے والے بے حد مظالم اور قتل و غارت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ صیہونیستی درندہ صفت قابض حکومت نے گذشتہ 70 سالوں میں نہ صرف فلسطینی نہتی قوم کے خلاف انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے جرائم کی مرتکب ہوئی بلکہ یہ منحوس حکومت خطے میں پیش آنے والے تمام بحرانوں کی اصلی مسبب بھی ہے اور پوری دنیا کے امن و امان کیلئے اصل خطرہ ہے۔
 
اس بیانیہ میں امریکی حکومت کے اپنے سفارت خانہ کو فلسطینی مقدس شھر القدس شریف میں منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس دہشت گرد حکومت کے فلسطینی سرزمین پر قبضہ کرنے کے منظم اقدامات کا جاری رہنا اور اسی طرح ٹرمپ کے قدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنے جیسے غیر قانونی اور جاہلانہ اقدام کی وجہ سے اپنے سفارت خانہ کو اس شہر میں منتقل کرنے کا ارادہ مظلوم فلسطینی قوم کے مضبوط ارادے کو متزلزل نہیں کرسکے گا اور یہ مظلوم ملت اس غاصبانہ اقدام کے مقابلے میں اپنی استقامت کو پہلے سے زیادہ شدید انداز میں جاری رکھے گی اور بغیر کسی شک و شبہ کے ان کی یہ حرکتیں خطے اور بین الاقوامی سطح پر صیہونی – امریکی مخالف اقدامات کی شدت اور استقامت کی موج کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نفوذ کا سبب بنے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 724527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش