0
Monday 14 May 2018 20:37

نواز شریف نے دہشتگردوں سے جنگ لڑنے والی فوج کی کمر میں خنجر گھونپا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

نواز شریف نے دہشتگردوں سے جنگ لڑنے والی فوج کی کمر میں خنجر گھونپا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ن لیگ نواز شریف کو تاحیات قائد کے عہدے سے برطرف کرے، شہباز شریف کی وضاحتوں کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ نواز شریف اپنے گمراہ کن بیان پر ڈٹا ہوا ہے، نواز شریف پاکستان کیخلاف عالمی گریٹ گیم کا حصہ بن چکا ہے، ممبئی حملوں کے حوالے سے نواز شریف کا شر انگیز اور گمراہ کن بیان ریاست پاکستان پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے دہشتگردوں سے جنگ لڑنے والی فوج کی کمر میں خنجر گھونپا ہے، ن لیگ کا قائد احتساب سے بچنے کیلئے امریکہ اور بھارت کا سہارا لینے کیلئے فوج کو متنازعہ بنا رہا ہے، وزیراعظم عباسی نواز شریف کی صفائیاں پیش کر کے عذر گناہ بدتراز گناہ کا مرتکب ہو رہا ہے، ملک کے چیف ایگزیکٹو کو غدار وطن کے حق میں بولنا زیب نہیں دیتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ اچھرہ لاہور میں علماء و مشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قوم نواز شریف کے بھارت نواز بیان کو کبھی نہیں بھولے گی، سابق وزیراعظم نے اپنی نااہلی کو انا کا مسئلہ بنا لیا ہے، پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والا شخص کسی رعایت کا مستحق نہیں، نواز شریف اور اس کے حواریوں کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی اندرونی و بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں، ن لیگ کے قائدین مسلسل فوج مخالف بیان دے کر فوجی شہداء کے ورثا کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں، نواز شریف شر کی علامت بن چکا ہے، بھارت کیلئے نواز شریف کا نرم گوشہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بھارت برصغیر کا بھیڑیا ہے جو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ پاکستان میں برس ہا برس سے ہونیوالی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، نواز شریف کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کیوں دکھائی نہیں دیتی، بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے، افغانستان میں بھارتی قونصل خانے دہشتگردی کے ٹریننگ سنٹر بنے ہوئے ہیں، بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم بن چکا ہے، عالمی برادری ہندو انتہا پسندی پر کیوں خاموش ہے۔
خبر کا کوڈ : 724714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش