QR CodeQR Code

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو ہوگا

15 May 2018 03:20

صحافی : میثم عابدی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھا کرے گی، زونل اور صوبائی کمیٹیاں بھی مرکزی کمیٹی کو شہادتوں سے آگاہ کریں گی جس کے بعد مفتی منیب الرحمان رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اعلان کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے سولہ مئی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا جب کہ اسی روز صوبائی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی طلب کرلئے گئے ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھا کرے گی، زونل اور صوبائی کمیٹیاں بھی مرکزی کمیٹی کو شہادتوں سے آگاہ کریں گی جس کے بعد مفتی منیب الرحمان رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اعلان کریں گے۔ ڈی جی میٹ غلام اختر رسول کا کہنا ہے کہ سولہ مئی کو سندھ اور بلوچستان کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 724783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724783/رمضان-المبارک-کا-چاند-دیکھنے-کیلئے-رویت-ہلال-کمیٹی-اجلاس-16-مئی-کو-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org