QR CodeQR Code

بین الاقوامی برادری غزہ میں ہونے والے مظالم پر ردعمل دکھائے، محمد باقر نوبخت

15 May 2018 13:15

اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کے خلاف صیہونی ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے، ایران نے امریکہ کے سفارت خانہ کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے عمل کو غیر قانونی اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت ایران کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے آج صبح ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت ایران غزہ کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید انداز میں مذمت کرتی ہے۔ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے اقدامات سے 59 فلسطینی شہید جبکہ 2771 لوگ زخمی ہیں۔ ایرانی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں بین الاقوامی برادری سے توقع ہے کہ امریکہ کے اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے غیرقانونی عمل کے خلاف اور اسی طرح امریکہ کے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے خلاف شدید ردعمل دکھائے گی۔ نوبخت کا کہنا تھا کہ خیال یہ کیا جا رہا تھا کہ امریکہ کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے فورا بعد ایران بھی اس معاہدے سے الگ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے بعد مس مگرینی نے اس کے مخالف موقف اپنایا، فرانس کے صدر اور برطانیہ کے بیانات کو آپ نے سنا، یہ اس جوہری معاہدے کا بہترین نتیجہ تھا۔ ایرانی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مفادات کا تحفظ نہ ہوا تو ہم بھی اس جوہری معاہدے سے الگ ہو جائیں گے اور اس کے بعد اپنی مرضی کی تعداد میں ان کی آنکھوں سے دور 20 فیصد یورینیم افزودگی کا عمل شروع کر دیں گے۔  
 


خبر کا کوڈ: 724858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724858/بین-الاقوامی-برادری-غزہ-میں-ہونے-والے-مظالم-پر-ردعمل-دکھائے-محمد-باقر-نوبخت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org