0
Tuesday 15 May 2018 21:26

مینار پاکستان جلسے کے بعد سیکولر قوتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، اعجاز ہاشمی

مینار پاکستان جلسے کے بعد سیکولر قوتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب مینار پاکستان جلسہ دینی قوتوں کے اسلام پسند ایجنڈے کی پذیرائی اور اتحاد امت کا بہترین اظہار تھا، جس میں پانچوں اتحادی جماعتوں کے کارکنوں نے گھل مل کر پر پیغام دیا کہ اسلام کے اجتماعی مفادات کے سامنے گروہی اور مسلکی اختلافات کی کوئی حیثیت نہیں، یہ اجتماع انتہا پسندی، دہشتگردی اور فرقہ وارانہ منافرت کی بھی نفی تھی جس نے تمام مسالک کی موثر قیادت کا گلدستہ تحریک پاکستان کی عملی جدوجہد کے نشان مینار پاکستان کے سائے میں اکٹھا کیا، ان شاءاللہ رمضان المبارک کے دوران بھی رابطہ عوام مہم جاری رکھیں گے اور ایم ایم اے کو ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی تمام جماعتوں خاص طور پر جمعیت علما پاکستان کے کارکنوں نے جلسے کی کامیابی کیلئے دن رات جو محنت کی ہے، قابل تحسین ہے جس پر جے یو پی پنجاب کے صدر مولانا نور احمد سیال، ڈاکٹر جاوید اختر اور لاہور تنظیم کی محنتیں رنگ لائی ہیں، ان شااللہ آئندہ آنیوالے انتخابات میں بھی بھر پور عوامی قوت کا اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکولر قوتوں کی مینار پاکستان جلسے کے بعد نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ ان شااللہ 2002ءکے انتخابات میں مزید حیران کن نتائج پاکستانی قوم دیکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 724993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش