0
Wednesday 16 May 2018 22:24

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء یونین کی غیر معینہ ہڑتال جاری

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء یونین کی غیر معینہ ہڑتال جاری
اسلام ٹائمز۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ و طلباء یونین کے ساتھ ہو رہی مسلسل مذاکرات و بات چیت کے باوجود یونین کی غیر معینہ ہڑتال آج 15ویں دن بھی جاری رہی۔ طلباء یونین کے صدر مشکور احمد عثمانی، سیکرٹری محمد فہد، سابق صدر فیضل الحسن اور نبیل عثمانی بھی کل سے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ہو رہی میٹنگ میں کوئی نتیجہ نہیں نکل پا رہا ہے۔ طلباء یونین کے جنرل باڈی کے فیصلے نے ’’اے ایم یو‘‘ انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کی تشویش بڑھا دی ہے۔ اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کے انچارج پروفیسر شافع قدوائی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ اے ایم یو کی سولہ رکنی رابطہ کمیٹی تحریک چلانے والے طالب علموں کے رابطے میں ہے۔ ان کے ساتھ میٹنگ کرکے ہڑتال ختم کرنے کی راہ نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بھوک ہڑتال پر بیٹھی طالبہ عارفہ اور ریبا علی کی حالت بگڑنے پر کل انہیں جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ گذشتہ اتوار کو کابینہ ممبر محمد ندیم اور نائب صدر سجاد سبحان راتھر کی حالت بگڑنے پر انہیں بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ندیم اور ریبا ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ قابل غور ہے کہ احتجاجی طالب علم ’’اے ایم یو‘‘ کے تین سو طالب علموں کے خلاف درج پولیس رپورٹ واپس لینے اور دو مئی کو یونیورسٹی کیمپس میں ہوئے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں ہے، اگرچہ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ سالانہ اور داخلہ جاری امتحانات میں مداخلت نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ یہ تنازعہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر دیوار پر موجود ہونے پر شروع ہوا تھا۔ ہندو انتہا پسند طلاب قائداعظم کی تصویر اتارنے پر بضد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 725192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش