QR CodeQR Code

فلسطینی مسلمانوں کے قتل کا ذمہ دار امریکہ ہے، سبطین سبزواری

16 May 2018 18:35

ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ انتشار نے امت کا شیرازہ بکھیر دیا ہے، جس کی وجہ سے فلسطین اور کشمیر پر کوئی بات کرنے کو تیار نظر نہیں آ رہا، محض بیان بازی سے مسلمانوں کا تحفظ نہیں ہوگا، فلسطین کی آزادی کیلئے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے فلسطین میں اسرائیل کے ریاستی مظالم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ او آئی سی میں بھی غیرت ایمانی کہیں نظر نہیں آرہی۔ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے قتل کا ذمہ دار امریکہ ہے، جس نے ناجائز اسرائیلی ریاست کو تحفظ فراہم کررکھا ہے اور اسے تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ بھی بیت المقدس منتقل کرلیا ہے۔ کاش مسلمان متحدہوتے تو یہ صورت حال پیدا ہی نہ ہوتی مگرشام، یمن اور بحرین میں بیرونی مداخلت کے باعث ہم اپنی حیثیت کھو رہے ہیں۔ انتشار نے امت کا شیرازہ بکھیر دیا ہے، جس کی وجہ سے فلسطین اور کشمیر پر کوئی بات کرنے کو تیار نظر نہیں آ رہا، محض بیان بازی سے مسلمانوں کا تحفظ نہیں ہوگا، فلسطین کی آزادی کیلئے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ جس طرف 57۔مسلم ممالک کی ابھی توجہ نہیں گئی۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ عرب ممالک فلسطین کی مدد کریں اور امریکہ پر دباو بڑھائیں تواسرائیل اپنے غیر آئینی اقدامات سے باز آسکتا ہے۔ مگر چند مسلم ممالک کے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، جنہیں وہ خراب نہیں کرنا چاہتے مگر حق تو یہ ہے کہ ہمیں غیرت ایمانی کا مظاہرہ کر نا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اپنی جگہ او آئی سی سے سوال ہے کہ مسلم ممالک کی اس تنظیم نے فلسطین کے ایشو پر کیا بات ہوئی۔ پاکستان کو سفارتی سطح پراپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 725195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725195/فلسطینی-مسلمانوں-کے-قتل-کا-ذمہ-دار-امریکہ-ہے-سبطین-سبزواری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org