0
Wednesday 16 May 2018 19:30

کے الیکٹرک نے چیف جسٹس کا حکم بھی ہوا میں اُڑا دیا، کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

کے الیکٹرک نے چیف جسٹس کا حکم بھی ہوا میں اُڑا دیا، کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک نے سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی نظر انداز کر دیا اور شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نارتھ کراچی اور اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہی۔ کراچی یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی اسیکم 33 اور فاطمہ جناح کالونی نارتھ کراچی میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 10 سے 15 گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے۔ مستثنٰی علاقوں میں بھی 3 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ رمضان کی آمد کے باوجود کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کم نہ کی۔ پہلے کے الیکٹرک نے گیس کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے کا بہانہ بنایا تھا اور اب بن قاسم پاور اسٹیشن کے پُرزے کی خرابی کا بہانہ بنا کر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پُرزے کی تبدیلی کا کام 20 مئی تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔ شہری پریشان ہیں کہ رمضان میں کے الیکٹرک ان کے ساتھ کیا کرے گا۔ محکمہ موسمیات بھی رمضان کے پہلا ہفتے میں شدید گرمی کا امکان ظاہر کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 725200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے