0
Wednesday 16 May 2018 22:24

اقوامِ متحدہ اسرائیل اور بھارت کی ننگی جارحیت پر روک لگائے، مشترکہ مزاحمتی قیادت

اقوامِ متحدہ اسرائیل اور بھارت کی ننگی جارحیت پر روک لگائے، مشترکہ مزاحمتی قیادت
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی شاہ گیلانی، ڈاکٹر میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے اسرائیلی صیہونیت کی ننگی جارحیت کے نتیجے میں پچاس سے زائد نہتے فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے ساتھ ہی ساتھ سینکڑوں فلسطینیوں بشمول خواتین اور شیرخوار بچوں کو شدید طور زخمی کئے جانے کی ظالمانہ کارروائیوں کی شدید تنقید کی۔ انہوں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اس سانحہ عظیم میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے دُکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے اسرائیلی جارحیت کو انسانیت کے خلاف جنگ چھیڑنے سے تعبیر کیا۔

انہوں نے کہ کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور 18 مئی بعد از نماز جمعہ تمام چھوٹے بڑے قصبہ جات میں پُروقار اور پُرامن مظاہروں کا اہتمام کریں۔ مزاحمتی قیادت نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین اور کشمیر جیسے تنازعات کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ قواعد و ضوابط کے تحت اسرائیل اور بھارت کی ننگی جارحیت پر روک لگاتے ہوئے ان خطوں میں کی جانیوالی نسل کُشی کا سدباب کرنے کے لئے اپنے سفارتی ذرایع کو بروئے کار لائے۔
خبر کا کوڈ : 725224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش