QR CodeQR Code

یمن پر جارحیت کرنیوالے ممالک پر حملے کرینگے، یمنی فوج کا اعلان

16 May 2018 12:56

الجزیرہ ٹی وی چینل کیمطابق یمن کی فوج کے ترجمان شرف لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میدان جنگ کے آئندہ مراحل بہت سے نئے غیر متوقع واقعات کے شاہد ہونگے، جن میں سے خاص طور پر علاقے کی شناسائی اور ان پر بمباری کیلئے ڈرون کے استعمال کیساتھ ساتھ اپنے بیلسٹک میزائل کی رینج کو بڑھانا بھی شامل ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے متحدہ عرب امارات سمیت یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے دیگر ممالک پر حملوں کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر رکھا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق یمن کی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے سعودی عرب کی قیادت میں یمن پر حملہ کرنے والے جارح اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بےشمار فوجی آپشنز موجو ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات اور خلیج فارس کے دیگر وہ عرب ممالک جو یمن پر جارحانہ حملوں میں ملوث ہیں، انہیں اپنے جوابی حملوں کا نشان بنانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میدان جنگ کے آئندہ مراحل بہت سے نئے غیر متوقع واقعات کے شاہد ہوں گے، جن میں سے خاص طور پر علاقے کی شناسائی اور ان پر بمباری کے لئے ڈرون کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنے بیلسٹک میزائل کی رینج کو بڑھانا بھی شامل ہوگا۔ یمنی فوج کے میزائل یونٹ اور عوامی رضاکار کمیٹی نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن پر وسیع جارحانہ حملوں کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کے اندر خاص طور پر اس کے شہر ریاض میں اہم اہداف پر درجنوں میزائل فائر کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 725232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725232/یمن-پر-جارحیت-کرنیوالے-ممالک-حملے-کرینگے-یمنی-فوج-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org