QR CodeQR Code

نجران میں سعودی ایجنٹوں کی گاڑی حملے میں تباہ، گاڑی میں سوار تمام افراد ہلاک

16 May 2018 12:04

رپورٹ کیمطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹی نے نجران کی سرحد پر سعودی ایجنٹوں کی ایک گاڑی کو اپنا نشانہ بنایا۔ اس کامیاب آپریشن میں گاڑی میں موجود تمام ایجنٹ ہلاک ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کے المسیرة ٹی وی چینل سے ملنے والی خبر کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹی کی جانب سے سعودی ایجنٹوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹی نے نجران کی سرحد پر سعودی ایجنٹوں کی ایک گاڑی کو اپنا نشانہ بنایا۔ اس کامیاب آپریشن میں گاڑی میں موجود تمام ایجنٹ ہلاک ہوگئے۔ یہ ایسی حالت میں ہے جب اطلاعات کے مطابق حال ہی میں سعودی جنگی طیاروں نے صعدہ میں "السحار" اور "التحلیق" کے علاقون کو پانچ بار اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 725234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725234/نجران-میں-سعودی-ایجنٹوں-کی-گاڑی-حملے-تباہ-سوار-تمام-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org