0
Wednesday 16 May 2018 23:44

نااہل شریف نے ملکی سلامتی کو دائو پر لگا دیا، غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، میجر اقبال چغتائی

نااہل شریف نے ملکی سلامتی کو دائو پر لگا دیا، غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، میجر اقبال چغتائی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک ملتان کے صدر میجر محمد اقبال چغتائی نے کہا ہے کہ نااہل شریف اپنی نااہلی کا بدلہ ملکی سلامتی سے کھیل کر لینا چاہتے ہیں، دشمن کی زبان بولنے والے نے اپنے بیان سے ملکی سلامتی کو دائو پر لگا دیا، پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ نوازشریف پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز رہنے والے شخص نے ثابت کر دیا کہ وہ دشمن ملک کے مفادات کا محافظ ہے، سابق وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کے بیان کو مسترد کرنا بھی غیرملکی ایجنڈے کا حصہ ہے، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، ایسا لگتا ہے جیسے سابق وزیراعظم اقتدار سے علیحدگی کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، ملکی سلامتی سے کھیلنے والا کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہے، اس کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کئی سال قبل ہی شریف خاندان کے دشمن ملک سے تعلقات اور ان کی ملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے پاسپورٹ نمبر بھی پریس کانفرنس میں قوم کے سامنے رکھ دیے گئے تھے، نواز شریف کا اقتدار میں آنا دشمن ملک کے مفادات کا تحفظ ہے، اسی لئے دشمن ملک پوری دنیا میں اس نااہل کو اقتدار میں لانے کیلئے لابنگ کرتا ہے۔ ہم باور کروانا چاہتے ہیں کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور قومی سلامتی پر حرف نہیں آنے دیں گے۔ قومی سلامتی کے خلاف بیان بازی کرنے والے جلد اپنے انجام بد تک پہنچیں گے۔
خبر کا کوڈ : 725238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش