0
Wednesday 16 May 2018 23:45

محاذ آرائی جاری رہی تو پارٹی اور ملک کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، چودھری نثار

محاذ آرائی جاری رہی تو پارٹی اور ملک کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، چودھری نثار
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے کہ ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی میں موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دماغ سے غور کرنا ہوگا کیوں کہ غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں ہے جبکہ یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے کہ ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے جبکہ اگر محاذ آرائی کا یہی سلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی کو ہی نہیں بلکہ ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے اور اگر ہر مسلم لیگی نے اپنا لائحہ عمل صحیح کرنے میں کردارادا نہ کیا تو اس سے پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 725239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش