QR CodeQR Code

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں پہلا روزہ کل ہوگا

16 May 2018 23:51

صحافی : میثم عابدی

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں سے رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں اور کل بروز جمعرات 17 مئی پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا، چاند کی شہادتیں دیر، بونیر، نتھیا گلی، کوئٹہ اور ایبٹ آباد سے موصول ہوئی جن کی تصدیق کے بعد متفقہ طور پر رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک سن 1439 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ کل بروز جمعرات ہوگا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں سے رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں اور کل بروز جمعرات 17 مئی پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا۔ مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ چاند کی شہادتیں دیر، بونیر، نتھیا گلی، کوئٹہ اور ایبٹ آباد سے موصول ہوئی جن کی تصدیق کے بعد متفقہ طور پر رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش گزشتہ شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہوچکی تھی اور آج شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ تھی۔ ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 26 گھنٹے 12 منٹ ہو تو وہ آسمان پر دکھائی دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 725240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725240/رمضان-المبارک-کا-چاند-نظر-آگیا-پاکستان-میں-پہلا-روزہ-کل-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org